Bookmark This Page

اردو ساتویں جماعت کے لیے


حاصلات تعلیم

اس نظم کو پڑھ کر طلبہ

  • حمد پڑھ کر سرور حاصل کریں گے
  • نظم کو لے اور آہنگ سے سنائیں گے
  • مصرعوں کو سادہ نثر میں تبدیل کریں گے

سچ ہے یہ رب ذوالجلال ہے تو

نور ہی نور ہے، جمال ہے تو 

 

تیرا ثانی نہیں دوعالم میں

مالک ملک ! بے مثال ہے تو

 

سب ہیں تیرے کمال کے قائل

اصل سرچشمه کمال ہے تو

 

کس طرح و خیال میں آنے

جب کہ بالائے ہر خیال ہے تو

 

ایک اک شے کو ہے زوال ، مگر

میرے اللہ ! لازوال ہے تو

 

تجھ سے دوری کا ہو یقیں کیوں کر

دور رہ کر شریک حال ہے تو

 

حال راغب کہے تو کیا تجھ سے

داورا! راز دار حال ہے تو

(راغب مراد آبادی)