Bookmark This Page

اردو چھٹی جماعت کے لیے Urdu for Class 6


حاصلات تعلیم

اس نظم کی تدریس کے بعد طلبہ

  •  نظم کو لے اور آہنگ کے ساتھ پڑھیں گے
  • حمد کا مفہوم بیان کریں گے
  • مصرعوں کع سادہ نثر میں تبدیل کریں گے
  • مشق میں کرائے گئے نئے الفاظ کے معنی بیان کریں گے

 

تو خدا سب کا ہے
تجھ کو منظور بھلا سب کا ہے
سارے عَالم کو بنایا تو نے
اپنی قدرت سے سجایا تو نے
بیج سے پیڑ اُگانے والا
پیڑ سے بیج بنانے والا
رنگ پھولوں نے تُجھ ہی سے پائے
سب پہ ہیں تیرے کرم کے سائے
سارے پنچھی تِرے گُن گاتے ہیں
جھونکے رحمت کے چلے آتے ہیں
اے خُدا برتر و بالا تو ہے
سب کا ہی پالنے والا تو ہے
تو دو عالم پہ نظر رکھتا ہے
دل کی باتوں کی خبر رکھتا ہے
تو نے ہی علم کی دولت دی ہے
تو نے ہی عقل کی نعمت دی ہے

رئیس فروغ