اردو لازمی نویں اور دسویں جماعتوں کے لیے
مولانا شبلی نعمانی
ولادت ۱۸۵۷ء وفات: ۱۹۱۴ء
محمد شبلی نام اور شمس العلماء خطاب تھا۔ نعمانی، امام اعظم ابوحنیفه نعمان بن ثابت سے عقیدت کی وجہ سے خود اضافہ کیا۔ والد کا نام شخ حبيب اللہ تھا ۔ اعظم گڑھ ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم اعظم گڑھ کے مدرسے سے حاصل کی ۔ آپ کی لیاقت کی وجہ سے سرسید نے علی گڑھ کا بے میں عربی کا استاد مقرر کیا۔ یہیں آپ کی تصنیفی زندگی کا آغاز ہوا۔ آپ نے مصر، ترکی، روم اور شام کے سفر کیے اور وہاں کے کتاب خانوں سے مواد حاصل کیا۔ ترکی کے سلطان نے آپ کو تمغائے مجیدی‘ عطا کیا۔
مولانا شبلی شاعر، ادیب، فلسفی، قانون دان، ماہر تعلیم، عالم دین اور مورخ تھے۔ آپ کی تصانیف میں المامون، سیرت النعمان، الفاروق، الغزالی، سوانخ مولا تاروم ، مقالات شبلی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی بلند پایہ کتابیں ہیں۔