کرمقابلہ مسلسل ٹورنامنٹ

ہمارا یہ مقابلہ تین مرحلوں پر مشتمل ہے اور اسی لیے اس کے انعامات بھی بہترین ہیں
کیونکہ صرف بہترین کھلاڑی ہی یہ انعامات جیت سکتے ہیں۔

کرمقابلہ مسلسل ٹورنامنٹ میں ایک کوالیفائنگ راوئنڈ ہے جس کے بعد آپ کو انعام
جیتنے کے دو مواقع ملتے ہیں۔ پہلے ان تینوں راؤنڈز کے نام:

میرا اپنا T20 روزانہ – آپ جیسے چاہیں، کوالیفیکیشن کے لیے اپنا رستہ چنیں۔

ایک روزہ شوڈاؤن – ہر ہفتے، ہفتے ہی کے روز

ٹیسٹ میچ اسپیشل – مہینے میں ایک بار، بہترین انعام جیتنے کا موقع

اور اب اِن کی تفصیل

میرا اپنا روزانہ کا T20

یہ کوالیفائنگ راؤنڈ ھے جس کے بغیر آپ انعام جیتنے والے مراحل میں داخل نہیں ہو سکتے۔ اِسے کھیلنا ضوری ہے۔

اس کے قوائد کچھ یوں ہیں:

  • آپ کو کم ازکم 20 گیمز روزانہ کھیلنے ہوں گے۔
  • کسی بھی ایک سبق میں پانچ سے زیادہ گیمز کھیلنا اس مرحلے میں بیکار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ایک ہی سبق میں زیادہ سے زیادہ پانچ گیمز ہی لیڈربورڈ میں شامل ہونگے۔
  • آپ اپنی پریکٹس یا امتحان کی تیاری کے لیے کسی ایک سبق کو جتنی بار مرضی کھیلیے لیکن یہ یاد رہے کہ T20  لیڈربورڈ پر صرف پہلے پانچ گیمز ہی گِنے جائیں گے۔
  • اِس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کو 20 کوالیفائنگ گیمز کھیلنے کے لیے کم از کم چار مختلف اسباق کھیلنے پڑیں گے۔ مختلف اسباق کھیلنا اَس لیے بھی فائدہ مند ہے کہ اِس سے آپ کی ایک روزہ شو ڈاؤن کے لیے پریکٹس ہو جائے گی۔
  • آپ کھیلنے کے لیے کوئی بھی سبق اپنی مرضی سے چُن سکتے ہیں۔ اسی لیے ہم اِسے میرا اپنا T20  کہتے ہیں۔
  • آپ کو اپنے من پسند 20 گیمز میں کم از کم 500 پوائنٹس اسکور کرنے ہونگے۔ اِس سے کم اسکور کے ساتھ آپ ایک روزہ میچ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکتے۔
  • روزانہ T20  کے دس بہترین کھلاڑی ہفتہ وار ایک روزہ مقابلے کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
  • کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں کے نام خود بخود کرمقابلے کے بینر پر دوسرے کوالیگائی کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے۔ جیے ہی آپ اپنا نام کوالیفائی کرنے والوں کی لسٹ میں دیکھیں، اِس کا مطلب ہے کہ آپ کوالیفائی کر چکے ہیں۔
  • کوالیفائی کرنے کے بعد آپ ہفتے کے روز کا انتظار کریں جب کرمقابلہ کا خصوصی ایک روزہ میچ دوپہر بارہ بجے لائیو ہو جائے گا۔
  • ایک روزہ میچ میں اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے مختلف مضامین میں اپنی پریکٹس جاری رکھیں۔

ایک روزہ شوڈاؤن

  • یہ میچ ہر ہفتے کے روز صبح سے ہی لائیو ہو جائے گا۔
  • صرف وہ کھلاڑی جو میرا اپنا T20  روزانہ میں کوالیفائی کریں گے، وہی یہ میچ کھیل سکیں گے۔
  • ایک روزہ میچ کے لیے خصوصی کوئز بنائے جاتے ہیں۔ اِس میچ میں روزمرہ کے اسباق پر بنے ہوئے کوئز شامل نہیں کیے جاتے۔
  • ایک روزہ شو ڈاؤن کا کوئز صرف ٹورنامنٹ پیج پر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کوئز آپ کو روزمرہ کے مقابلوں میں نہیں ملے گا۔
  • ایک روزہ میچ ہر ہفتے کی دوپہر 12 سے شام 5 بجے تک لائیو رہے گا
  • ایک روزہ میچ مکمل کرنے کے لیے آپ کو 50 گیمز کھیلنے ہونگے۔ اِس سے زیادہ گیمز کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ میچ ختم ہونے تک اِس سے کم گیمز کھیلنے والے کھلاڑی نااہل قرار پائیں گے۔
  • ایک روزہ میچ کھیلنے والوں میں سے تین بہترین کھلاڑی دلچسپ انعامات کے حقدار ٹھہریں گے۔
  • ایک روزہ میچ کھیلنے والے دس بہترین کھلاڑی ہمارے ماہانہ ٹیسٹ میچ اسپیشل مقابلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں گے جن میں انعامات اور بھی زیادہ دلچسپ اور دلکش ہونگے۔

ٹیسٹ میچ اسپیشل

  • -کرمقابلہ کا سب سے  دلچسپ ٹورنامنٹ ہر مہینے کے آخری ھفتہ کے روز ہوگا
  • ایک روزہ میچ میں دس بہترین کھلاڑیوں کے علاوہ اور کوئی بھی ٹیسٹ میچ اسپیشل کوئز کھیلنے کے اہل نہیں ہو گا۔
  • یاد رکھیں کہ ٹیسٹ میچ اسپیشل کا رستہ صرف اور صرف میرا اپنا T20  اور ایک روزہ میچ سے نکلتا ہے۔ اِس کے علاوہ اِس میں شمولیت کا اور کوئی راستہ نہیں۔
  • ٹیسٹ میچ اسپیشل کے لئے خصوصی کوئز بنائے جاتے ہیں جو صرف اور صرف  ہمارے ٹورنامنٹ کے صفحے پر لائیو ہونگے- اِس کے علاوہ کوئی بھی کوئز ٹیسٹ میچ اسپیشل کے اسکور میں شامل نہیں کیے جائینگے-
  • ٹیسٹ میچ اسپیشل مقابلہ ہر مہینے کے آخری ھفتے کی صبح 10 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گا-
  • ٹیسٹ میچ اسپیشل کوئز چار مختلف اننگز میں کھیلا جائے گا۔ اِن اننگز کا مخصوص وقت یہ ہو گا:
    • پہلی اننگز: صبح دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک
    • دوسری اننگز: دوپہر بارہ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک
    • تیسری یننگز: دوپہر دو بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک
    • چوتھی اننگز: سہ پہر چار بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک
  • ہر اننگز مکمل کرنے کے لیے کم از کم 25 کوئز کھیلنے ہونگے۔ اِس سے کم کوئز کھیلنے والا نااہل قرار پائے گا
  • ٹیسٹ میچ اسپیشل کا فاتح ہمارے گرینڈ پرائز کا حقدار ہو گا۔ اِس کے علاوہ لیڈربورڈ پر آنے والے پہلے تین کھلاڑیوں ک لیے بھی انعامات ہونگے۔

عام قوائد:

نعام صرف ان ہی کھلاڑیوں کو دیا جائے گا جن کی عمر اسکول جانے کی ھے- اگر آپ جیت جاتے ھیں تو انعام بھیجنے سے پہلے کرمقابلہ کی ٹیم طالب علم کی تصدیق کرے گی-

اگر کوئی ایک دفعہ گرینڈ پرائز جیت جاتا ہے تو دوسرے گرینڈ پرائز کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم چھ مہینے کا وقفہ لازم ہو گا۔